پڑھو درود کہ مولود کی گھڑی آئی,Parho durood ke moulood ki ghadi ai

 پڑھو درود کہ مولود کی گھڑی آئی

آےٴ سرکار آےٴ میرے دلدار آےٴ


یا رسول اللہ صلّی علیک

یا حبیب اللہ سلم علیک


ہر اک سعت و لمحہ ہے قیمتی اِس کا

ہر اک رات سے بڑھ کر ملا اسے رتبہ

اسی لیے تو یہ شب بہترین کہلائی

پڑھو درود کہ مولود کی گھڑی آئی


یا رسول اللہ صلّی علیک

یا حبیب اللہ سلم علیک


خدا کا شکر کرو اور پڑھو درود ان پر

کہ آج لائے ہیں تشریف حادی و رہبر

زمانے بھر میں ہے مشہور جن کی یکتائی

پڑھو درود کہ مولود کی گھڑی آئی


یا رسول اللہ صلّی علیک

یا حبیب اللہ سلم علیک


چھٹے ہیں بَادَل غم خوشیاں ساتھ لائی ہیں

ہر اک چہرے پہ اب مسکراہٹ آئی ہے

ہر اک دِل میں خوشی کی بجی ہے شہنائی

پڑھو درود کہ مولود کی گھڑی آئی


یا رسول اللہ صلّی علیک

یا حبیب اللہ سلم علیک


جہاں میں سبز پر چموں کی باہر آئی ہے

اور عاشقوں نے مکان ہر گلی سجا ئی ہے

ہے شاد شاد نبی کا ہر اک تمنائی

پڑھو درود کہ مولود کی گھڑی آئی


یا رسول اللہ صلّی علیک

یا حبیب اللہ سلم علیک


جہاں گونج اٹھا مرحبا کے نعروں سے

خوشی ہے کیسی نا پوچھو یہ غم کے ماروں سے

یہی وہی رات ہے جو کیف کا سامان لائی

پڑھو درود کہ مولود کی گھڑی آئی


یا رسول اللہ صلّی علیک

یا حبیب اللہ سلم علیک


انہی کے دَر سے دریا ےٴ جود بہتے ہیں

وہ آئے جو نہیں سائل کو نہیں کہتے ہیں

سخاوت ایسی عطا رب نے ان کو فرمائی

پڑھو درود کہ مولود کی گھڑی آئی


یا رسول اللہ صلّی علیک

یا حبیب اللہ سلم علیک


شبِ ولادت ِسرکار کا ہے یہ صدقہ

کہ مل گیا ہے ثناء کا عبید کو جذبہ

مسافر اِس کی یہ محنت جبیں تو رنگ لائی

پڑھو درود کے مولود کی گھڑی آئی


یا رسول اللہ صلّی علیک

یا حبیب اللہ سلم علیک

Post a Comment

Previous Post Next Post