مجھ پہ مولا کا کرم ہے , Mujh Pe Moula Ka Karam Hai

 صلّی علی نبینا صلّی علی محمّد

صلّی علی شفیعنا صلّی علی محمّد


مجھ پہ مولا کا کرم ہے انکی نعتیں پڑھتا ہوں

دامن اپنا رب کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں

میں صدقے یا رسول اللہ

میں صدقے یا حبیب اللہ


دھوم ان کی نعت خوانی کی مچاتے جائیں گے

یا رسول اللہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے

نعت خوانی موت بھی ہم سے چھڑا سکتی نہیں

قبر میں بھی مصطفی كے گیت گاتے جائیں گے


کتنا بڑا ہے مجھ پہ یہ احسان مصطفی

کہتے ہیں لوگ مجھ کو ثناء خواں مصطفی


بحر بخشش پاس اپنے کچھ نہیں اس کے سوا

عمر بھر نعتیں سنےگے اور سناتے جائیں گے

نعت خوانی کا نشہ نس نس میں ایسا چھا گیا

قبر میں بھی گیت عبید اب مصطفی كے گاتےجائیں گے


کوئی گفتگو ہو لب پر تیرا نام آگیا ہے

تیرا ذکر کرتے کرتے یہ مقام آگیا ہے

جسے پی کے شیخ سعدی بَلَغَ العُلیٰ پکارے

مرے دستِ ناتواں میں وہی جام آ گیا ہے


تیرا وصف بیان ہو کس سے تیری کون کرے گا بڑائی

اِس گرد سفر میں گم ہے جبریل آمیں کی رسائی

اے رضا خود صاحب قرآن ہے مداح رسول

تجھ سے کب ممکن ہے پِھر مدحت رسول اللہ کی


جتنا دیا سرکار نے مجھکو اتنی میری اوقات نہیں

یہ تو کرم ہے انکا ورنہ مجھے میں تو ایسی بات نہیں

غور تو کر سرکار کی مجھ پر کتنی خاص عنایت ہے

کوثر تو ہے انکا ثناء خواں یہ معمولی بات نہیں


غم نہیں چھوڑدے یہ سارا زمانہ مجھکو

میرے آقا تو ہیں سینے سے لگانے كے لیے

بخش دی نعت کی دولت میرے آقا نے مجھے

کتنے پیاراہے وسیلہ سرکار کو پانے كے لیے


سینے میں بھرا ہے تیری نعتوں کا خزانہ

عالم میں لُٹاتا ہوں کمائی تیرے دَر کی


صدا ئیں درودوں کی آتی رہیں گی

جنہیں سن کے دِل شاد شاد ہوتا رہیگا

خدا اہل سنت کو آباد رکھے

محمدﷺ کا میلاد ہوتا رہیگا


اب كے برس بھی ہونٹوں پہ انکی ثناء رہی

اب كے برس بھی وجد میں گھر کی فضا رہی

اب كے برس بھی مدحا كے کھلتے رہے گلاب

اب كے برس بھی کشت دِل جان سوار رہی

اب كے برس بھی لب پہ ترانہ تھا نعت کا

اب كے برس بھی چار سو مہکی صباء رہی

اب كے برس بھی شہر سخن میں تھی رونقیں

اب كے برس بھی رقص میں میری سدا رہی

اب كے برس بھی شاعر سخن سے تھی دوستی

اب كے برس بھی دوستوں حمدو ثناء رہی

اب كے برس بھی تذکرہ مصطفی رہا

اب كے برس بھی گفتگو صلّی علی رہی

آواز عبید تیری بفیضانِ نعت ہی

سینوں میں عاشقان نبی كے اُتَر گئی

Post a Comment

Previous Post Next Post