میں جشن آمد سرکارﷺ یوں مناوٴں گا
كہ جھوم جھوم كے نعت نبی ﷺ سناوٴں گا
جھوم جھوم كے سارے بولو مرحبا
جھوم جھوم كے سارے بولو مرحبا
ولادت شاہ دیں کا مہینہ آیا ہے
گلی مکان دکان آج سب سجاوٴں گا
خدا كے فضل سے پِھر بارہویں کی رات آئی
دِل حزیں میں خوشی كے دیئے جلاوٴں گا
جلوس جشن ولادت میں احترام كے ساتھ
قدم قدم پہ درودوں كے گل کھلاوٴں گا
اٹھا كے ہاتھ میں پرچم نبی کی عظمت کا
میں مرحبا کی صدائیں لگاےٴ جاؤں گا
عروج مجھکوملا نعت مصطفی كے طفیل
کرم سے ان کے بلندی پہ اور جاؤں گا
ہے سَر پر تاج میرے نسبت رضا کا عبید
رضا كے نام کا صدقہ ہمیشہ کھاوٴں گا