جام الفت کا پلا دو یا رسول, Jaam Ulfat Ka Pila Do Ya Rasool

 جام الفت کا پلا دو یا رسولﷺ

اپنا دیوانہ بنا دو یا رسول ﷺ


میری قسمت کو جگا دو یا رسول ﷺ

ایک جھلک اپنی دکھا دو یا رسول ﷺ


خواب میں تشریف لا کر ایک بار

بھیک کا شربت پلا دو یا رسول ﷺ


آگیا بیمار آئے میرے طبیب

دو شفائے کاملہ دو یارسول ﷺ


عمر بھر تیری ثناخوانی کروں

ہر رکاوٹ کو ہٹا دو یا رسول ﷺ


بخش دے گا ہر خطا میری خدا

تم ذرا لب کو ہلا دو یا رسول ﷺ


چاند کو انگلی سے مہد پاک میں

جس طرف چاہو جھکا دو یا رسول ﷺ


سوئی مل جائے اندھیرا بھی ہو اگر

تم جو آ کر مسکرا دو یا رسول ﷺ


ابو جہل کے ہاتھ میں کم کنر سے بھی

چاہو تو کلمہ پڑھا دو یا رسول ﷺ


وہ کبھی بھی اٹھ نہیں سکتا جسے

تم نگاہوں سے گرا دو یا رسول ﷺ


کر نہیں سکتا ثنا تیری عبید

دو سلیقۂ ثنا دو یا رسول ﷺ

Post a Comment

Previous Post Next Post