یا نبیﷺ یانبیﷺانبیﷺانبیﷺ
اھلًا و سہلًا مرحبا اھلًا و سہلًا مرحبا
سرکارکی آمد مرحبا
دلدارکی آمد مرحبا
حضورکی آمد مرحبا
پرنورکی آمد مرحبا
دلبرکی آمد مرحبا
سرورکی آمد مرحبا
اھلًا و سہلًا مرحبا اھلًا و سہلًا مرحبا
یا نبیﷺ یانبیﷺانبیﷺانبیﷺ
مرحبا مرحبا مرحبا مرحبا
جشنِ صبح ِ بہاراں منائیں گے ہم
مرحبا کی صدائیں لگائیں گے ہم
سبز جھنڈے گھروں پر لگائیں گے ہم
اور شیطان کو یوں جلائیں گے ہم
جشن میلاد کا عید سے کم نہیں
گھر، محلے، دوکانیں سجائیں گے ہم
کوئی جل جل کے ہو خاک ہوتا رہے
ان کی آمد کی دھومیں مچائیں گے ہم
بزمِ میلا دمیں جھومتے جھومتے
اپنے ہاتھوں کو پرچم بنائیں گے ہم
عاشقوں کی تو گٹھی میں ہے بارہویں
اپنے بچوں کو بھی یہ سکھائیں گے ہم
نعت پڑھنا عبید اپنی عادت رہی
نعت پڑھتے ہی جنت میں جائیں گے ہم