ہر طرف ہے صدا آ گئے مصطفیٰﷺ
مرحبا مرحبا آ گئے مصطفیٰﷺ
مرحبا مرحبا مرحبا مرحبا
زلزلہ آ گیا قصر کسری میں آج
خشک ساوہ ہوا آ گئے مصطفیٰﷺ
مدتوں سے جو روشن تھا آتش گدا
آج وہ بجھ گیا آ گئے مصطفیٰﷺ
ہو مبارک تجھے آمنہ گھر تیرے
بن کے خیرالوری آ گئے مصطفیٰﷺ
بخش دے یا خدا میری امت مجھے
مانگتے یہ دعا آ گئے مصطفیٰﷺ
عاشقانِ نبی آج سب جھوم اُٹھے
سب کے حاجت روا آ گئے مصطفیٰﷺ
ظلمتیں ہو گئی آج کافور سب
کیونکہ بن کے بدر الدجی آ گئے مصطفیٰﷺ
نو ر ہی نورہے ہر طرف چھا گیا
بن کے شمس الضحی آ گئے مصطفیٰﷺ
اہل سنت کے حصّے میں آ ئی خوشی
عاشقوں نے کہا آ گئے مصطفیٰﷺ
مرحبا مرحبا جھوم کر تو پکار
اے عبیدِ رضا آ گئے مصطفیٰﷺ