کیوں بھلا بیکار کی باتیں کریں، Kyu Bhala Bekar Ki Batein Kary

 کیوں بھلا بیکار کی باتیں کریں

 ہر گھڑی سرکارﷺ کی باتیں کریں


 سیّدِ ابرار کی باتیں کریں

 واقفِ اصرار کی باتیں کریں


والضحیٰ والیل پڑھ صبح شام

 صبح و شام گیسوئے رخسار کی باتیں کریں


 ہم نے دیکھیں ہیں بیابان عرب 

کیسے لالہ زار کی باتیں کریں 


جن پاکی کا بیان قرآں میں 

 شہہ کے گھر بار کی باتیں کریں 


جس جگہ سائل نہ لوٹے نامراد 

ایسے سخی گھر بار کی باتیں کریں


 گرمیِ محشر سے بچنا ہو اگر 

دعوت سرکارﷺ کی باتیں کریں


 جو لکھے احمد رضا نے اے عبید

 آؤ اِن اشعار کی باتیں کریں

Post a Comment

Previous Post Next Post