اتحاد رمضان , ittehad ramadan

اتحاد رمضان

اللہ تیرا احسان ہے مولا تیر ا احسان 

ہم عاصیوں کو دیا تونے ماہِ غفران

افطار کا لمحہ ہو کہ سحری کی گھڑ ی ہو

ہے رحمتِ خلاقِ جہاں خوب مہربان

تسبیح و مناجات و شبینہ و تراویح

رحمت میں ہے ڈوبا ہوا ہر صاحبِ ایمان

تم عشرۂ آخر میں شبِ قدر کو ڈھونڈو

بخشش کا عنایات کا جو دل میں ہے ارمان

تعظیم میں اس کے کمی رہ جائے نہ کوئی 

کچھ دن کا عبید آہ یہ رمضان ھے مہمان 

Post a Comment

Previous Post Next Post